گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرجڑانوالہ میں خصوصی بچوں کے داخلے شروع کر دیے گئے

پیر 2 جون 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کے زیراہتمام گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر، سٹیڈیم روڈ، جڑانوالہ میں خصوصی بچوں کے داخلے شروع کر دیے گئے ہیں، مختلف معذوریوں میں مبتلا بچوں کو معیاری تعلیم، تربیت اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔سنٹر میں ایسے بچے داخلہ حاصل کر سکتے ہیں جو محرومِ سماعت، محرومِ بصارت، جسمانی یا ذہنی معذوری کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ تمام طلبہ کو یونیفارم، درسی کتب، وہیل چیئر، بیساکھی، ضروری آلات اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ، وہ طلبہ جن کی حاضری 70 فیصد یا اس سے زائد ہو گی، انہیں ماہانہ 800 روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ والدین کو بچوں کی تعلیم و نگہداشت میں مالی سہارا مل سکے۔محکمہ خصوصی تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد معذور بچوں کو تعلیم یافتہ، خودمختار اور معاشرے کا فعال شہری بنانا ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے خصوصی بچوں کا داخلہ فوری طور پر کروائیں تاکہ وہ بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :