چائے خانوں، دودھ فروشوں پریشر والا گوشت، عید سے قبل گداگروں کے خلاف کا رروائی

غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بھر پور اپریشن عید کے موقع پر آ لائشوں اور چربی سے تیل نکالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے کمشنر کر اچی کے اعلی سطح کے اجلاس میں احکامات، ڈپٹی کمشنروں کو انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین

پیر 2 جون 2025 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ملاوٹ والی چائے پتی، دودہ اور چائے خانوں جو نشہ آور چائی) بناتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں یہ ہدایات انھوں نے آ ج ایک اعلی سطح کے اجلاس میں جس میں ایڈیشنل کمشنر کر اچی، تمام ڈپٹی کمشنرز، سندھ فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔

اس میں دیں۔

(جاری ہے)

کمشنرکراچی نے ڈپٹی کمشنروں اسٹنٹ کمشنروں کو انسداد پولیو مہم اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف زبر دست اپر یشن کرنے پر مبار کباد دی اور کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے انھوں نے پرائس کمیٹی کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ 13ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کی جائے انہوں نے ان چائے خانوں کو جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ چائے میں ملاوٹ کرتے ہیں ان کو سیل کیا جائے اور سخت کارروائی کی جائے کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عیدسے 2 دن قبل گداگروں کے خلاف کارروائی کریں انہوں نیایس ایس ڈبلیو ایم بی کے MD طارق عل نظامانی سے عیدکے تمام انتظامات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی اور انھیں ہدایت کی کہ وہ عید کے پانچوں دنوں میں خود فیلڈ میں رہیں اور انتظامات پر نظر ر کھیں انہوں نے آ لائشوں اور جانوروں کی چربی سے تیل نکالنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنروں، اسٹنٹ کمشنروں، مختار کاروں کو بھی دفتروں میں رہنے کے لئے ہدایت کی کمشنر کراچی نے اے سی منگھو پیر کو جس جگہ آلائشیں دفن کی جاتی ہیں وہاں کے حالات پر نظر رکھنے کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنروں کو غیر قانونی منڈیوں کو ختم کرانے پر خراج تحسین ادا کیا انھوں نے فوڈ اتھارٹی کے چئیرمین آصف جان صدیقی کو ہدایت کی کہ وہ مضر صحت کھانا،چائے ، دودھ ، بیکری آ ئٹم کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :