ش*کنونشن برائے معذور افراد کے حقوق (سی آرپی ڈی) پراعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس

پیر 2 جون 2025 23:00

(پشاور(آن لائن)کنونشن برائے معذور افراد کے حقوق (سی آرپی ڈی) پر وزارتِ انسانی حقوق، حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سرینا ہوٹل پشاور میں منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کے محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے معذور افراد کے حقوق اور جامع طرزِ حکمرانی کے لئے بین المحکمانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس، خیبر پختونخواغلام علی نے سیکرٹری محکمہ قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق، اختر سعید ترک کی جانب سے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں وزارتِ انسانی حقوق کا اہم مشاورت کے انعقاد پرشکریہ ادا کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت معذور افراد کے حقوق کے تحفظ اور بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس نے CRPD پر ایک جامع پریزنٹیشن بھی پیش کی، جس میں وزارت کی جانب سے شیئر کئے گئے میٹرکس کے جواب کی بروقت فراہمی،گیپ اینالیسز رپورٹ کی تکمیل، جو پہلے ہی محکمہ قانون کو وزارت کو بھیجنے کے لیے ارسال کی جا چکی ہی؛ معاہداتی عمل درآمد سیل (TIC) کے تحت ایک مختص اور پیشہ ور تربیت یافتہ ٹیم کی متحرک شمولیت، جو ڈائریکٹوریٹ کے تحت سرگرم عمل ہے پر گذارشات شامل تھیں۔

وزارتِ انسانی حقوق نے CRPD فریم ورک کے تحت خیبر پختونخوا کی بروقت اور فعال شمولیت کو سراہا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس خیبر پختونخوا نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔