Live Updates

لاہور کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں عیدالاضحی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

منگل 3 جون 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) لاہور کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منگل کو ہوا۔عیدالاضحی کے سکیورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محرم الحرام کے جامع سکیورٹی پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پولیس کیمطابق سی سی پی او لاہور نے نمازِ عید کے اجتماعات کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں اورکھلے مقامات پرعیدکے اجتماعات کوبھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ مویشی منڈیوں کے اطراف اور نمازِ عید کے اجتماعات کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

عید الاضحی سے متعلق حکومتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کروایا جائے گا۔ قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر تفریحی مقامات پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ عید پر پرانی دشمنی کے حامل افراد سے شورٹی بانڈز لئے جائیں۔ عید الاضحی پر ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر اطہر وحید، ڈی آئی جی(ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز) فیصل کامران کی شرکت کی۔ ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی(آپریشنز) تصور اقبال، ایس پی(ڈولفن)ارسلان زاہد، ایس پی(ہیڈ کوارٹرز) منزہ کرامت اور ڈویژنل ایس پیزبھی موجود تھے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات