عیدالاضحیٰ پر پشاور میں دفعہ144 نافذ

منگل 3 جون 2025 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) عیدالاضحیٰ پر پشاور میں دفعہ144 نافذ کر کے شہر میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق سمیت ہارن فروخت کرنا اور جانوروں کی الائشیں نالیوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے عیدالاضحیٰ پر پشاور میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت مندرجہ ذیل سرگرمیوں پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے، جس کے تحت کھلونا نما اسلحہ و بندوق ، ہارن فروخت کرنا اور ہوائی فائرنگ سمیت ون ویلنگ اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو نالیوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :