کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے

گجومتہ میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا

منگل 3 جون 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے ، گجومتہ میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجومتہ، نادر چوک میںتیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار شہری کو کچل دیا ، متوفی کی شناخت 22سالہ حارث ولد ارشاد کے نام سے ہوئی اور کاہنہ کا رہائشی تھا۔پولیس پولیس اور دیگر اداروں کی کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ۔