
جنرل انیل چوہان کا اعتراف بھارتی دفاعی حکمت عملی کی ناکامی قرار
بھارتی تجزیہ نگاروں نے بھارتی فضائیہ کے نقصان کو چھپانے پر تشویش کا اظہار کیا، بھارتی میڈیا بھی سی ڈی ایس پر برس پڑا اور آپریشن سندور کی حقیقت سامنے آنے پر ہلچل مچی ہوئی ہے؛ رپورٹ
ساجد علی
منگل 3 جون 2025
13:22

(جاری ہے)
بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ سی ڈی ایس نے اعتراف کیا کہ "ہمارے ایک سے زائد جہاز گرائے گئے"، بھارتی فوج کے افسران کی جانب سے بار بار مخصوص زبان کا استعمال شکوک پیدا کر رہا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار کی جانب سے جو ہوا اور جو کہا جا رہا ہے ان دونوں میں واضح فرق محسوس ہو رہا ہے، سی ڈی ایس انیل چوہان نے وہی بات کہی جو دنیا سات اور آٹھ مئی کو جان چکی تھی۔
بھارتی تجزیہ نگاروں نے سوال اٹھایا کہ جب حقیقت سب کو معلوم تھی، تو بھارت اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کیوں کر رہا تھا؟ انیل چوہان نے ایک اہم نکتہ اٹھایا کہ بھارتی جہازوں کا گرنا مسئلہ نہیں ہے بلکہ گرنے کی وجہ تلاش کی جانی چاہیئے، اس پر بھارتی تجزیہ نگاروں نے سی ڈی ایس کا سچ بولنا قابلِ تحسین قرار دیا مگر ان کا کہنا ہے کہ سرکار سے سوال اب بھی باقی ہیں، ڈی جی ایم اوز کی پریس کانفرنس میں تسلی بخش جواب نہ دینا ہی نقصانات کا اشارہ دے رہا تھا۔ اسی طرح ڈی جی ایئر کا نقصانات کے سوال پر یہ کہنا کہ "ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں" بھی بھارتی فضائیہ کے نقصانات کا عندیہ تھا، سی ڈی ایس کی جانب سے پاکستان کی جوابی کارروائی میں حتمی تعداد بتائے بغیر بھارتی جیٹ گرنے کا اعتراف بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے، بین الاقوامی اخباروں میں چھپ رہی خبروں کے بیچ انٹرویو میں سی ڈی ایس کا اعتراف یہ سوال بھی پیدا کرتا ہے کہ مودی سرکار ہم سے کیا چھپا رہی ہے؟۔
مزید اہم خبریں
-
ایکوساک: روس اور یوکرین سمیت 19 نئے ارکان منتخب
-
ہیٹی گینگ وار: خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی مظالم پر گہری تشویش
-
سلامتی کونسل: امریکہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
-
عالمی یوم ماحول پر اقوام متحدہ کا پلاسٹک آلودگی پر تشویش کا اظہار
-
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگانے کا حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے
-
پی ٹی آئی مذاکرات حکومت سے نہیں بلکہ ان سے کرے گی جو کچھ دے سکتے ہیں
-
غزہ میں عالمی اداروں کے ذریعے امداد پہنچانے کے مطالبے کا خیرمقدم
-
لیبیا: حکومتی حراستی مراکز میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش
-
موسمیاتی تبدیلی کے خلاف تحریک میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
ابھی بھی عمران خان کے ذہن میں ہے کہ وہ کسی بھی طاقت کو ملیامیٹ کرسکتے ہیں
-
بھارت کا پاکستان کیخلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیرذمہ دارانہ اور خطے کیلئے خطرناک ہے
-
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.