Live Updates

آر ایس ایس کے گھسنے والوں نے پیشہ ورانہ اداروں کو تباہ کیا، کانگریس

مئی 2014سے آر ایس ایس نے منظم طریقے سے اداروں میں دراندازی کی، جے رام رمیش

منگل 3 جون 2025 14:15

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کے اہم ترین پیشہ ورانہ اداروں کو ہندوتوا آر ایس ایس کارکنوں کی منظم دراندازی کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے، جبکہ انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ میںبے ضابطگیوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی تحقیقات سنٹرل ویجیلنس کمیشن کر رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری مواصلات جے رام رمیش نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہاکہ مئی 2014 سے پیشہ ورانہ اداروں میں آر ایس ایس کی منظم دراندازی ہوئی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ ہے۔انہوں نے الزام لگایا، "اب یہ کارکنان مالی بداعمالیوں کے لیے سنٹرل ویجیلنس کمیشن سے کم کسی ادارے کی طرف سے فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ 14کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے، جو آئی سی ایچ آر کے لیے بہت بڑی رقم ہے۔میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جے رام رمیش نے کہاکہ ’’اسکام‘‘کے مرکز میں آر ایس ایس کی ایک تنظیم ہے جسے اکھل بھارتیہ اتہاس سنکلن یوجنا کہا جاتا ہے۔کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ "آئی سی ایچ آر اکیلا نہیں ہے۔ آر ایس ایس کے ہمدردوں کے ذریعہ انتہائی مشکوک تعلیمی اسناد کے ساتھ کئی باوقار اداروں بشمول اعلی یونیورسٹیوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سی وی سی آئی سی ایچ آر میں 14 کروڑ روپے کے گھوٹالے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس نے حکومت کو ABISY کے کچھ ممبروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات