Live Updates

راجہ غضفر علی خان ایڈووکیٹ کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے،راجہ شبیر احمد

سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ بلند پایہ کے قانون دان،اعلی اوصاف اور بلند کردار کے مالک انسان تھے

منگل 3 جون 2025 14:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شبیر احمد نے سابق ایڈووکیٹ جنرل،سابق چیئرمین احتساب بیورو ومعروف قانون دان آزاد جموں وکشمیر راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں راجہ شبیر احمد نے کہا کہ راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کے ساتھ میرے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات تھے وہ مجھے ہمیشہ اپنا بھائی سمجھتے تھے انھوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ وفا نبھائی وہ ایک ماہر قانون دان اور درد دل رکھنے والے شخص تھے۔

انھوں نے راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ راجہ غضفر علی خان ایڈووکیٹ کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے وہ ایک باکردار شخصیت تھے،آپ نے بڑی شان سے زندگی بسر کی راجہ غضنفر خان ایڈووکیٹ کی گفتگو میںنایسی مٹھاس تھی کہ ہر بندہ انکو سننا پسند کرتا تھا وہ ایک نڈر اور بہادر وکیل تھے۔

(جاری ہے)

بطور چیئرمین احتساب بیورو ان کی خدمات لائق تحسین رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کی شگفتگی انکی طبعیت کا خاصہ تھی،ان کی وفات سے ہم عظیم دوست سے محروم ہو گے سچ کہنے میںنکبھی انہوںننے جھجک محسوس نہیں کی۔انھوں نے مزید کہا کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ بلند پایہ کے قانون دان،اعلی اوصاف اور بلند کردار کے مالک انسان تھے۔ انھوں نے ساری زندگی بھرپور شان سے گزاری جس کے باعث ان کا حلقہ احباب بھی بہت وسیع تھا۔

وہ انتہائی دانش مند،دلیراور زندہ دل انسان تھے۔ان کی اچانک وفات سے جہاں ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہوا ہے وہاں ان کے دوست و احباب اور ہر بندہ سوگوار ہے جس شان کے ساتھ انھوں نے زندگی گزاری آج اسی شان کے ساتھ وہ اس دنیا سے چلے گے۔انسان دولت سے بڑا بندہ نہیں ہوتا بلکہ انسان کا کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے جو اس کے چلے جانے کے بعد بھی یار رکھا جاتا ہے۔ان کے اس جنازہ میں لوگوں کے جم غفیر نے ثابت کیا کہ وہ واقعی ہی اعلیٰ اوصاف کے مالک انسان تھے۔اللہ تعالیٰ راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران سمیت جملہ پسماندگان اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا کرے آمین۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات