سانگلہ ہل ،ڈیفنس کی تربیت کا یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا،سول ڈیفنس

منگل 3 جون 2025 14:30

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر کی زیر نگرانی سجاد پرویز انسٹرکٹر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ صاحب میں فائر فائٹنگ فرسٹ ایڈ اور ڈیزاسٹر کے بعد کی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے اختتام پر فائر فائٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ صاحب کے سٹاف اور سٹوڈنٹس نے بھرپور حصہ لیا اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت کا یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رھے گا اور تمام تعلیمی اداروں کے اندر ملازمین اور سٹوڈنٹس کو ٹریننگ دی جائے گی۔\378