Live Updates

ملتان کی نئی آبادیوں تک سیوریج اور واٹر سپلائی کی سہولیات فراہم کرنے کا پلان تیار کیا جائے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب

منگل 3 جون 2025 14:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ ملتان میں سیوریج مسائل کی اصلاح چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، شہر کی نئی آبادیوں تک سیوریج اور واٹر سپلائی کی سہولیات فراہم کرنے کا پلان تیار اور سیوریج منصوبوں بارے ترجیحات کا تعین کیاجائے۔یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں واسا کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

، فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ سیوریج کے ناگزیر منصوبوں کے فنڈز کے حصول کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ واسا سیوریج کی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی اور بجلی کے اخراجات کم کرنے کے لئے ڈسپوزل اور ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کرنے کا پلان تیار کرے۔اس سے قبل ایم ڈی واسا خالد رضا نے بریفنگ میں بتایا کہ 10 ارب روپے مالیت کے سیوریج کے10 نئے منصوبے تیار کئے گئے ہیں جن کے لئے نئے بجٹ میں حکومت سے 2 ارب50 کروڑ روپے طلب کئے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونگی نمبر9 ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا 79 فیصد کام مکمل ہو چکا جس پر 3ارب 43 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات