اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ

منگل 3 جون 2025 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،، تین رکنی بنچ نے زیادتی کے مقدمے کے ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت کیس میں انٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ، عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کررکھا تھا ، آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹرجنرل پنجاب ، پولیس افسران اور وفاق اور پنجاب حکومت کے لا افسران پیش ہوں گے۔