یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 3 جون 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت سمیت متعلقہ وزارتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ دورانِ سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ متعلقہ وزارتوں کی جانب سے جواب ابھی موصول نہیں ہوا، جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔