حج پر 48 گھنٹے میں 10 لاکھ قربانیوں کے لیے تیار ہیں ،اضاحی پراجیکٹ

منگل 3 جون 2025 16:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) سعودی عرب کے اضاحی پراجیکٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حج 1446ھ کے لیے عملی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔اردو نیوز کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام سلاٹر ہاوس کو فعال کیا گیا ہے جو 10 لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہیں۔ سلاٹر ہاوس کی عملی صلاحیت 84 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس عمل میں تقریباً 25 ہزار ماہر افراد حصہ لیں گے جن میں 600 شرعی ماہرین، 500 سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز، 16 ہزار 500 قصائی اور ان کے معاونین، نیز کولنگ، بجلی اور دیکھ بھال کے شعبوں میں 400 سے زائد تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ مکمل مربوط نظام کے تحت کام کرتا ہے جو شرعی مطابقت، عملی کارکردگی اور تکنیکی جدت کو یکجا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :