سندھ ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت 5جون تک ملتوی کردی

منگل 3 جون 2025 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت 5جون تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل کی جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے استدعا کی کہ کیا انسداد منشیات سندھ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں تشکیل دی جاچکی ہیں سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ آج خصوصی عدالتوں کے حوالے سے اجلاس ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ خصوصی عدالتیں تاحال موجود نہیں ہیں۔ کسی بھی ملزم کو ٹرائل سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ ٹرائل کے بغیر ملزم کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔ خصوصی عدالتوں کی غیر موجودگی میں چالان کہاں پیش کیا گیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ مجسٹریٹ نے سیشن عدالت چالان بھیجا لیکن ٹرائل شروع نہیں ہوا ہے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کچھ روز کی مہلت دیدی جائے۔ عدالت نے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔