محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان نے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

منگل 3 جون 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تعمیل میں،محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق معلومات تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان ایک تجربہ کار ماہر تعلیم ہیں جنہوں نے متعدد تعلیمی و تحقیقی خدمات انجام دی ہیں۔