
سندھ حکومت کا کراچی میں سمر کیمپس اور شہید بینظیر آباد میں 6 ڈویژنوں پر مشتمل دو روزہ وومین والی بال چیمپئن شپ 2025 کرانے کا اعلان
منگل 3 جون 2025 21:48
(جاری ہے)
عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ سمرکیمپ 2025 میں نوجوانوں کو بیڈ منٹن،فینسنگ،اسکواش، فٹسال، شطرنج،باکسنگ، تائیکوانڈو، آرچری، جمناسٹک، اسکیٹنگ، تھرو بال، چیز، شوٹوکان، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کی تربیت دی جائے گی. ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے بریفنگ میں بتایا کہ شہید بینظیر آباد میں آل سندھ انٹر ڈویژن وومین والی بال چیمپئن شپ 18 جون 2025 کو شروع ہوگی اور 19 جون 2025 تک جاری رہے گی۔
اس چیمپئن شپ میں صوبے کے 6 بڑے ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں نوابشاہ، حیدرآباد، کراچی، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ ڈویژن شامل ہیں۔ عبدالعلیم لاشاری نے واضح کیا کہ اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 6 ڈویژنوں کی 80 کھلاڑیوں کو کٹس، رہائش، ڈیلی الانس اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی. انہوں نے مزید کہا کہ اس چیمپئن شپ سے صوبے میں خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں ایک بڑا پلیٹ فارم ملے گا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں. سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان عبدالعلیم لاشاری نے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر صوبے بھر میں کھیلوں کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ اقدامات سندھ میں کھیلوں کے مستقبل کے لیے امید افزا ہیں.اجلاس میں محکمہ کھیل کے ایڈیشنل سیکریٹری اسداسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹرسید حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید علی اور ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت شریک ہوئے، اسکے علاوہ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران اسماعیل شاہ اور حاجران نواب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور سمر کیمپس کے انعقاد پر بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.