Live Updates

بھارت میں کورونا کیسز بڑھ کر 4,026ہو گئے، گزشتہ 24گھنٹے میں 5 اموات ہوئی، رپورٹ

منگل 3 جون 2025 21:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,026ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں وائرس سے مزیدپانچ اموات ہوئی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائرس سے ریاست مہاراشٹر میں 2 اور کیرالہ، تامل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ،ایک موت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال جنوری سے لے کر اب تک ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طورپر37اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔22 مئی کے بعد سے مثبت کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 257سے بڑھ کر 4,000تک پہنچ گئی ہے۔ریاست کیرالہ میں مثبت کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 1,416 ہے، اس کے بعد مہاراشٹر سے494، گجرات سے 397اور دہلی سے 393کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات