شاہی واہ فیڈر کی بجلی روزانہ 18 سے 20 گھنٹے بند شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے

منگل 3 جون 2025 21:25

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)شاہی واہ فیڈر کی بجلی روزانہ 18 سے 20 گھنٹے بند شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے صارفین نے کیسکو چیف اور وفاقی محتسب اعلی سے بجلی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور کے گریڈ اسٹیشن سے نکلنے والے شاہی واہ فیڈر مانجھی پور۔

(جاری ہے)

پہنور سہنڑی سمیت دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی فراہم کرتا ہے 50 ڈگری شدید گرمی ہونے کے باوجود بھی شاہی واہ فیڈر کی بجلی روزانہ غیر اعلانیہ و اعلانیہ 18 سے 20 گھنٹے بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اس شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پہنور سہنڑی مانجھی پور سمیت دیگر ارد گرد کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں بوڑھوں شدید گرمی میں تڑپ رہے ہیں لیکن کیسکو مانجھی پور کے اہلکاروں کو کوئی رحم تک نہیں شدید گرمی میں روزانہ شاہی واہ فیڈر کی بجلی 18 سے 20 گھنٹے بند کر دیتے ہیں لیکن کیسکو مانجھی پور سے کوئی پوچھنے والا نہیں اس سلسلے میں پہنور سہنڑی اور مانجھی پور کے صارفین نے شاہی واہ فیڈر کی بجلی 18 سے 20 گھنٹے کی بندش کا کیسکو چیف اور وفاقی محتسب اعلی سے فوری نوٹس لینے اور شدید گرمی میں بجلی بحالی اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :