و*عید الاضحی میں 4 روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

=لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 4000 افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

منگل 3 جون 2025 21:40

z لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے سکیورٹی فرائض ہائی الرٹ ہو کر سرانجام دے رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض کے لیے 4000 افسران و اہلکار مامور ہیں۔

لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں۔مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں اور خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ،غیر قانونی مویشی منڈیوںاور سیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

نوسر بازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے موثر پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ سمیت 284 پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف پٹرولنگ میں مصروف ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ شیخوپورہ ریجن میں 26 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 200 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ ریجن میں 41 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 600 افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ راولپنڈی ریجن میں 15 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 250 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سرگودھا ریجن میں 24 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 افسران و اہلکار تعینات ہیں۔فیصل آباد میں 19 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 600 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں 26 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 400 سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ ساہیوال میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بہاولپور میں 35 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 300 سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں اورڈی جی خان میں 22 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔