ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) غلام مرتضی نے صدارت کی

منگل 3 جون 2025 23:30

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) غلام مرتضی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ نے کہا کہ صارف قانون صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ایسی سہولت ہے جس کے تحت خریدار اپنے مسائل حل کرا سکتے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں صارف ڈیسک تشکیل دیئے جائیں جہاں پر خریداروں کی شکایت وصول کر کے ان کا فوری ازالہ کرایا جائے اور صارفین کے حقوق سے متعلق بار وکلا انجمن تاجران اور این جی اوز میں سیمینار منعقد کروائے جائیں۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز (بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون 2005) کی جانب سے صارفین کی آگہی کے لیے معلوماتی مواد کیبل پر بھی نشر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری پانی کی روک تھام کے لیے فوڈ اتھارٹی کو نشاندہی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات بالخصوص لاری اڈا پر کولڈ ڈرنکس کی کوالٹی اور معیار کو چیک کر کے شکایت کی صورت میں قانونی کاروائی بھی کی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرنے مزید کہا کہ سیکرٹری ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور مارکیٹ میں موجود جعلی غیر معیاری اشیاء اور غیر معیاری خدمت مہیا کرنے والوں سے متعلق دفتر ہذا کو آگاہ کریں۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل زینت مظہرنے گزشتہ فیصلہ جات پر عمل درامد کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صارفین آن لائن درخواست بھی ضروری کاغذات Consumerservice.punjab.gov.pkپر بھی دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :