سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا کا رنگ روڈ مویشی منڈی کا دورہ، پانی کی کم دستیابی پر اہلکاروں کی سرزنش کی

بدھ 4 جون 2025 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا شاہد سہیل نےرنگ روڈ مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جانوروں کے لئے پانی کی فراہمی کے انتظا مات بھی چیک کئے اور پانی کی کم دستیابی پر اہلکاروں کی سرزنش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پانی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی ،روشنی کے مناسب انتظامات اور مجموعی طور پر صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید فروخت کے وقت حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی ٹیکس فیس لی جائے اور زیادہ ٹیکس نہ لیاجائے ۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ ( ایل سی بی ) خیبر پختونخوا وحید الرحمان، ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سید وقاص علی شاہ ،ڈائریکٹر ایسٹ عتیق الرحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :