
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنہ خوارج ہلاک
آپریشن فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا اس دوران ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
10:51

(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسزکامادر وطن میں موجود تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں سیکورٹی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کوہلاک کر دئیے گئے تھے۔ دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پربم نصب کررہے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرموسیٰ خیل کے علاقے میں کارروائی کی گئی تھی۔ یہ دہشت گرد قومی شاہراہ پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایاتھا۔کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ ساتھی دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے یا باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔سیکیورٹی ذرائع کا مزیدیہ بھی کہنا تھا کہ انکشاف ہوا تھا کہ یہ دہشت گرد ماضی میں مسافر بسوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے اور ان کی تلاش سیکیورٹی اداروں کو طویل عرصے سے تھی۔ فورسز کی کارروائی سے نہ صرف ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روکا گیا بلکہ مسافروں کی جان بھی محفوظ رہی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر رہے ہیں تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ قبل ازیں بھی بلوچستان کے ضلع زیارت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق فورسز نے زیارت کے علاقے سنجاوی میں ایک اور بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کے خلاف پہلے سے خفیہ اطلاعات موجود تھیں جس پر کارروائی کی گئی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے عزم اور عملی اقدامات کی ایک اور نمایاں مثال تھی۔مزید اہم خبریں
-
ماحول دشمن پلاسٹک آلودگی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر زور
-
غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن ریکارڈ تعداد میں ہلاک
-
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر یو این چیف مایوس
-
پاکستان کی کامیابی کے بعد اسلامی ملک کا چین سے "جے10 " طیاروں کی خریداری پر غور
-
وہ ممالک جہاں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی
-
بھارت کا بیانیہ ہے کہ دنیا ہمیں اجازت دے جب چاہیں کسی پر بھی حملہ کرسکیں
-
غزہ: خوراک کے موجودہ ذخائر مکینوں کی بقاء کے لیے انتہائی ناکافی
-
پاکستان نے بھارت کو ایٹمی تصادم کے خطرات بڑھانے والا ملک قرار دے دیا
-
کوہاٹ میں دھماکہ
-
بھارت کے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کے استعمال نے صورتحال کو مزید نازک بنا دیا
-
عید سے قبل مہنگائی کی پھر سے اونچی اڑان
-
پاکستان میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 11 کروڑ کے قریب پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.