ْفیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر ماموں کی فائرنگ سے بھانجی قتل، نوجوان کی کھیتوں سے نعش برآمد

بدھ 4 جون 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)گھریلو جھگڑے پر ماموں کی فائرنگ سے بھانجی قتل، نوجوان کی کھیتوں سے نعش برآمد، درخت سے گر کر محنت کش کی 8سالہ بچی چل بسی، مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد لہو لہان، جبکہ چالاک ملزمان کا کاروبار کا جھانسہ دیکر 4شہریوں سی3 کروڑ کا فراڈ، تفصیلات کے مطابق تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ617گ ب میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ماموں سلیم نے فائرنگ کر کے بھانجی عذرا بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 275گ ب میں نامعلوم افراد نے 28سالہ نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔

جبکہ سمندری کے نواحی گائوں میں محنت کش امین کی 8سالہ بیٹی عشرت گھر کے باہر کھیلتے ہوئے درخت سے گر کر زندگی کی بازی ہار گئی،ملت ٹائون کے علاقہ 201 رب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان ظفر وغیرہ نے مخالف ضامن عباس ولد بابر شاہ کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ عداوت کی بناء پر مسلح افراد طارق وغیرہ نے مخالف رئوف کو بری طرح زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کاشف ندیم کو کاروبار کا جھانسہ دیکر ملزم عمر خالد نے ایک کروڑ 60لاکھ ہتھیا لئے‘ سول لائن کے اشرف سے ملزم ناصر علی نے 40لاکھ کا فراڈ کیا‘ غلام محمد آباد کے خلیل کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز 60لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا‘ مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ کے عامر اقبال سے ملزم عبداللہ نے گاڑیاں خریدنے کا جھانسہ دیکر 42لاکھ ہتھیا لئے‘ رقوم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔