Live Updates

پاکستان کی زراعت کو سازش تحت تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سردار ظفر حسین

اس وقت زراعت ہی زر مبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے

بدھ 4 جون 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے کہاہے کہ کسانوں کو عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے ہمیں انصاف لازمی ملے گا۔ گندم کا ریٹ مقرر نہ کرنے پر کسانوںکا مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان کی زراعت کو سازش تحت تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت زراعت ہی زر مبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس کو سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے، یہ سب کچھ عالمی مالیاتی دہشت گردوں کے حکم سے کیا جا رہا ہے، ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کی کاشت، لاکھوں ایکڑ پر مکئی اور کپاس کی کاشت ہوئی، گندم کا فی ایکڑ کسان کو 40 ہزار روپے نقصان ہوا اور اب مکئی کا ریٹ بھی نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

مافیا کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے اور کسانوں کی اجناس سستے داموں خرید کر کئی گنا منافہ کما رہا ہے۔ کسانوں کو گنے کا ریٹ نہیں ملا اور نہ ہی شوگر ملوں سے واجبات مل رہے ہیں اور شوگر مل مافیا شہباز شریف کی قیادت میں خود ہی سے مطالبہ کر رہے ہیں اگر چینی برآمد کی اجازت نہ ملی تو شوگر ملیں بند ہو جائیں گی، گنتی کے چند خاندان اپنا سرمایہ بڑھا رہے ہیں اور کروڑوں انسانوں کو خطِ غربت سے نیچے دھکیلا جا رہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات