Live Updates

اپنے سفر کا آغاز پھل فروخت کرنے والا کمار خاندان اب بالی وڈ پر راج ررہا ہے

بدھ 4 جون 2025 11:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)بھارت میں ہندی سینما کو انڈسٹری کا درجہ ملے ابھی صرف تین دہائیاں ہی بیتیں ہیں، اس سے قبل اسے 'ہندی فلم ڈم' کے نام سے جانا جاتا تھا۔لیکن آج بالی وڈ نے جس رفتار سے ترقی کی ہے، وہ حیران کن ہے جہاں ہر ماہ سیکڑوں کروڑ روپوں کے بجٹ کی فلمیں بن رہی ہیں اور اس شعبے سے جڑے کئی سپر اسٹارز اور پروڈیوسرز خود ارب پتی بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برسوں کے دوران جب اداکاروں کی اگلی نسلیں بھی اپنے بڑوں کے نقشِ قدم پر چلنے لگیں تو دولت فلمی خاندان قائم ہوئے، اور کپورز سے لے کر چوپڑاز تک، بڑے بڑے فلمی گھرانے سامنے آئے۔اسی طرح ساتھ انڈیا میں بھی کونیڈیلاز اور اکینینی خاندانوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے لیکن اس سب کے باوجود، ایک فلمی خاندان ایسا ہے جو ان سب سے زیادہ دولت مند ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں ایک بھی فرد ایسا نہیں جسے اسٹار کہا جاسکے۔۔وہ خاندان ہے کمار فیملی، جنہوں نے اپنے سفر کا آغاز پھل فروخت کرنے سے کیا تھا اور اب بالی وڈ پر راج کر رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات