Live Updates

سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے مودی کو جنگی مجرم قرار دیدیا

جیسے نیتن یاہو ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل ہیں،نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر

بدھ 4 جون 2025 13:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک جنگی مجرم قرار دیا ۔رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر سخت مؤقف اپنایا۔

(جاری ہے)

زوہران مامدانی نے کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل، زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فسادات کو یاد دلایا، جہاں 1000 سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔انہوںنے کہاکہ گجرات میں اس قدر قتل عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے، زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات، بھارت سے ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات