پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری

حساس عمارتوں، سکولز، ہسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے‘ پی ڈی ایم اے کا انتظامیہ کو مراسلہ

بدھ 4 جون 2025 14:50

پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے۔انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولرپینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز دیدی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔

حساس عمارتوں، سکولز، ہسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں،چھت کی صفائی یقینی بنائیں، ژالہ باری سے بچا ئوکیلئے ہائی امپیکٹ ریٹنگ والے پینلزمنتخب کریں۔

متعلقہ عنوان :