جیکسن پولیس اورڈکیتوں کے درمیان فائرنگ، 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 4 جون 2025 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) البدر سوسائٹی کیماڑی کے قریب جیکسن پولیس اورڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے 2مبینہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2پستول بمعہ رائونڈزاورایک موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتارزخمی ملزمان میں شاہ زیب عرف چیا اور علی رضا عرف مشکا شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کو علاج معالجہ کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :