ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سابق رکن اسمبلی شعیب ابراہیم سے انکی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت

بدھ 4 جون 2025 16:16

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سابق رکن اسمبلی شعیب ابراہیم سے انکی اہلیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیکٹر انچارج رنچھوڑلائن شعیب ابراہیم کی اہلیہ کے انتقال پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ شعیب ابراہیم کو یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرما ئے اور مرحو مہ کی مغفرت اور انکے درجات بلند فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام لواحقین سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔دریں اثناانچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی، ارشد صدیقی،فاروق ملک، ریحان خان و اراکین مرکزی کمیٹی ایم پی پی نے سابق رکن اسمبلی شعیب ابراہیم بھائی سے انکی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ اللہ آپکو یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔