دہشت گردی کے ہر فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم متحد ہے‘ مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد

بدھ 4 جون 2025 17:07

دہشت گردی کے ہر فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم متحد ہے‘ ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ریاست کے غیر متنزلزل عزم کی روشن مثال ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔