گورنرسندھ کا شمالی وزیریستان میں 14دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خرا ج تحسین

کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں، خوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی ،کامران خان ٹیسوری

بدھ 4 جون 2025 17:20

گورنرسندھ کا شمالی وزیریستان میں 14دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ خوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے دفاع میں سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسزنکانعزمنہے۔