عزیر بلوچ جیل میں گرمی سے پریشان، ایئر کولر کی فرمائش کردی

شدید گرمی کے باعث ملزم کی طبیعت خراب ہے، انھیں ایئر کولر رکھنے کی اجازت دی جائے،عدالت میں درخواست

بدھ 4 جون 2025 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ جیل میں ایئرکولر کی فرمائش کردی تاہم عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جیل میں گرمی سے پریشان ہوکر ایئر کولر کے لیے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

عابد زمان ایڈووکیٹ کے توسط سے اے ٹی سی میں درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا شدید گرمی کے باعث ملزم کی طبیعت خراب ہے، انھیں ایئر کولر رکھنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو عید کی نمازپڑھنے کی بھی اجازت دی جائے۔انسداددہشت گردی عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :