Live Updates

نئی دہلی میں کشمیری نوجوان کی لاش برآمد

بدھ 4 جون 2025 17:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کشمیری نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت زبیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے عالی کدل کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کاکہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا ۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انکا زبیر سے گذشتہ شام سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور اگلے دن ایک پارک سے انکی لاش ملی۔دریں اثنا زبیر کی لاش سرینگر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔غمزدہ اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات