Live Updates

بجٹ 2025-26 :وزارت صحت کے منصوبوں اور پروگرامز کیلئی15 ارب مختص ،کوئی نیا پروگرام شامل نہیں

بدھ 4 جون 2025 19:48

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت کے منصوبوں کی تفصیلات سامنے آگئیں بجٹ میں وزارت صحت کے منصوبوں اور پروگرامز کیلئے 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 21 جاری منصوبے شامل کرلیے گئے ، کوئی نیا پروگرام شامل ہے،اسلام آباد میں 212ارب روپے کے قائد اعظم ہیلتھ ٹاورکیلئے محض 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،وزیراعظم نیشنل پروگرام برائے ذیابیطس کیلئے 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ،وزیراعظم نیشنل پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی انفیکشن کے 65ارب روپے مالیت کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے ایک کروڑ70لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ،آبادی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کیلئے دس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ،اس کے علاوہ اسلام آباد میں 9.91ارب روپے جناع ہسپتال کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،اسلام آباد میں چار بنیادی صحت مراکز کیلئے 36کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ،انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کیلئے دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،دس سال سے اسلام آباد میں جاری کنگ سلمان بن عبد العزیز ہسپتال کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہٹی بی، ایڈز اور ملیریا کی روک تھام کیلئے بیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں �

(جاری ہے)

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات