Live Updates

صوابی ، اراضی کے تنازعہ ،باپ بیٹے کی فائرنگ ،ایک شخص قتل ، ایک زخمی

بدھ 4 جون 2025 21:44

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)کرنل شیر خان کلے میں اراضی کے تنازعہ پر کھیتوں میں فصل مکئی کی کاشت کے دوران باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ مقتول کے چچازاد بھائی کو زخمی کردیا موضع مانیری پایاں میں مستورات کے تنازعہ پر سالوں نے قریبی پہاڑ میں بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، شیر جنگ سکنہ کرنل شیر خان کلے نے زخمی حالت میں تھانہ پرمولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے چچازاد بھائی 61 سالہ احمد علی اور ان کے بیٹے کوٹر علی کے ہمراہ اپنے کھیتوں واقع مالیارانوں کوٹھے اراہٹ بمقام اسوٹا ونڈ مکئی کی فصل کاشت کر رہے تھے کہ اس دوران شکیل باچہ اور ان کے والد لعل باچہ موٹر سائیکل پر مسلح آکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا چچا زاد بھائی احمد علی موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے اور بھتیجا کوثر علی بال بال بچ گئے وجہ عناد تنازعہ اراضی بیان کی گئی ہے ، دریں اثنا شیرعلی سکنہ مانیری پایاں سیرے نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ 27 سالہ بیٹا زین محمد گزشتہ شام گھر سے نکلا تھا بعد ازاں ان کے بھتیجے ابرار محمد نے ہمارے گھر آکر مجھے اطلاع دی کہ ان کے بیٹے زین محمد کی قتل شدہ لاش بمقام پہاڑ گاڑ مانیری پایاں نزد گرانڈ سکول نمبر 1منگوٹی گڑھی پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی وہاں اس کی قتل شدہ لاش پڑی تھی، معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ پسر زین محمد کو سرتاج اور اس کے بھائی سجاد پسران خانزادہ ساکنان لرگو پل نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ مقتول بیٹے زین محمد کی شادی ایک سال قبل دختر خانزادہ کے ساتھ ہوئی ، تین ماہ قبل وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اور طلاق کے لیے عدالت میں دعویداری کی تھی جس کے تاریخ پیشی 11 جون مقرر تھی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات