Live Updates

سمبڑیال،بیرون ملک سے وطن عزیز میں عید الاضحی منانے کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں سمیت 9 افراد لٹ گئے

بدھ 4 جون 2025 22:21

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)بیرون ملک سے وطن عزیز میں عید الاضحی منانے کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں سمیت 9افراد لٹ گئے ، عید الاضحی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع تانبرے ٹکا روڈ نزد پلی والا سٹاپ پر 2کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناکہ لگا کر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے اوورسیز پاکستانی اوراس کی فیملی کو روک کر شیر جنگ سکنہ بھمبرکی جیب سے پرس نکال لیا جس میں نقدی 30ہزارروپے ،اے ٹی ایم کارڈ عسکری بینک کے 3عدد کارڈ بھائی محمد نعیم سے نقدی 12500سعودی ریال ،150 درہم اور7500روپے نقدی ،لائسنس ،اقامہ ،بینک کارڈ 2عدد سعودی عرب کے شناختی کار ڈ دلاور حسین سکنہ گجرات سے 90ہزارروپے نقدی اسلحہ لائسنس 2عددبینک کارڈ ،شناختی کارڈ ،مبین اختر سے 3000درہم 300یورو 1لاکھ 10ہزارروپے نقدی قومی شناختی کارڈ دبئی کا ATM کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس ،علی حسن سے نقدی 3500درہم 20ہزارروپے ،دبئی کی آئی ڈی ڈرائیونگ لائسنس ،اے ٹی ایم کارڈ ،قومی شناختی کارڈ ،علی رضا سکنہ ظفر وال سے نقدی 15ہزارروپے ،سعوداحمد سے نقدی 24ہزارروپے ،ابوبکر منصور سے رقم 6000 روپے 4500درہم ،محمد شاہد سکنہ کلووال سے 5000سعودی ریال چھین لیے اورفرار ہوگئے جبکہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ کمیٹی گھر کے رہائشی محمد پرویز ولد فیض بخش کا گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،موضع ویرووالہ کے رہائشی محمد انور ولد عبدالغنی کے بیگ سے 10ہزارروپے نقدی اورموٹر سائیکل رکشہ کے کاغذات سمیت دیگر دستاویزات ،محلہ شیخاں گلی نمبر6کے رہائشی عمیر سمیع ولد کے گھر سے 2تولے طلائی زیورات نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات