Live Updates

سر سید یونیورسٹی میں ماحولیات کے عالمی دن پر شجر کاری مہم، چانسلر محمد اکبر علی خان کی قیادت میں سبز مستقبل کی جانب قدم

بدھ 4 جون 2025 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لئے شجر کاری مہم کا انعقاد، مہم میں چانسلر محمد اکبر علی خان، رجسٹرار سید سرفراز علی، چیئرمین کمپیوٹر سائنس کاشف شیخ اور دیگرفیکلٹی ممبران، انتظامیہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

اس اہم دن کے موقع پر چانسلر محمد اکبر علی خان نے سرسبز ماحول کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجر کاری نہ صرف ہماری زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ماحول کو بہتر بنا کر آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند زندگی کی ضمانت بھی فراہم کرتی ہے۔یونیورسٹی کیمپس میں مختلف اقسام کے نئے درخت اور پودے لگائے گئے، جن کا مقصد فضائی آلودگی کا خاتمہ، ماحولیاتی توازن کی بحالی، اور سبز ماحول کی ترویج تھا۔

(جاری ہے)

شرکا نے نئے پودے لگانے کے بعد دعا کی کہ یہ کاوش ماحول کی بہتری، فضائی آلودگی میں کمی، اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں معاون ثابت ہو۔یہ مہم سر سید یونیورسٹی کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ماحول کی بہتری کیلئے سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی تاکہ معاشرے میں ماحولیاتی شعور اجاگر ہو اور سر سبز پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکیسر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کی ذہنی صحت کے حوالے سے چار روزہ آگاہی مہم چانسلر اکبر علی خان نے ذہنی صحت کو انسانی فلاح و بہبود ، ذاتی و سماجی ترقی اور پیشہ ورانہ کامیابی کا بنیادی ستون قرار دیاکراچی، 4 جون، 2025 سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (SSUET) نے چار روزہ ذہنی صحت اور ویلبیئنگ مہم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد طلبہ، فیکلٹی، اور اسٹاف میں ذہنی، جسمانی، اور جذباتی صحت کو فروغ دینا تھا۔

یہ مہم شرکا کو نفسیاتی چیلنجز سے نمٹنے، آگاہی حاصل کرنے، مشاورت، اور مزاحمتی صلاحیت بڑھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی۔ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے دماغی صحت اور فلاح و بہبود" کے عنوان سے یہ اقدام یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے BIOMED5.0 ٹاسک کے تحت منعقد ہوا، جس کا مقصد خطے میں اعلی تعلیمی اداروں میں فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔

مہم کے دوران ماہرینِ نفسیات نے تنا، تھکن، اور جذباتی استحکام جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی، اور شرکا کو ذہنی سکون حاصل کرنے کے مثر طریقے سکھائے۔اس موقع پر چانسلر سرسید یونیورسٹی، محمد اکبر علی خان نے ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ذہنی صحت انسانی فلاح و بہبود اور تعلیمی کامیابی کا بنیادی ستون ہے۔ سرسید یونیورسٹی ہمیشہ مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے کوشاں رہی ہے، جہاں نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ ذہنی صحت کے مسائل پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔

"رجسٹرار سرسید یونیورسٹی، سید سرفراز علی نے اس مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکا کو ذہنی، جذباتی، اور سماجی توازن برقرار رکھنے کی ترغیب بھی دی۔اس مہم میں ممتاز ماہرینِ نفسیات، عائشہ ثاقب، سعدیہ شمیم، اور ڈاکٹر ثنا سعدیہ نے سیمینار کے ذریعے پیشہ ورانہ ذہنی صحت کے چیلنجز پر گفتگو کی، جبکہ آئی پی پی، بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے ذہنی صحت کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ میں شرکا کو ذاتی مشاورت فراہم کی گئی۔

یہ مہم سر سید یونیورسٹی کیشعبہ نفسیات کی ڈاکٹر سنبل مجیب کی قیادت میں بائیومیڈیکل انجینئرنگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سدرہ عابد کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون سے منعقد کی گئی جس کا مقصد ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو یونیورسٹی کی روزمرہ زندگی میں شامل کرتے ہوئے شعبہ تعلیم میں مثبت اور صحت مند ذہنی ماحول کو فروغ دینا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات