tنوشہرہ اضاخیل بالا میں 3 معصوم بچوں کے قتل کیس کا معمہ حل

ش* سگی دادی ہی قاتل نکلی،ساس،بہو کی چپقلش کا شاخسانہ نکلی،دادی ملزمہ گرفتار

بدھ 4 جون 2025 19:35

م نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)نوشہرہ اضاخیل بالا میں 03 معصوم بچوں کے قتل کیس کا معمہ حل، سگی دادی ہی قاتل نکلی،ساس،بہو کی چپقلش کا شاخسانہ نکلی،دادی ملزمہ گرفتار۔گرفتار دادی شاہین بی بی کا اعتراف جرم۔مقدم خان ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ کے مطابق نوشہرہ کے علاقے آضاخیل بالا 19مئی کوبخت شیر کے گھر میں دودھ جلیبی کھانے سے اس کی دو کمسن بیٹیاں ایک تین سالہ بیٹا پراثرار طور پر جابحق اور 26سالہ والدہ ماریہ بے ہوش ہوئی تھی۔

قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے ڈاکٹرز کے مطابق زہرکی مقدار زہادہ ہونے سے حریم 05سالہ ،مریم 7سالہ اور بھائی محمد ہامان 03سالہ جابحق جبکہ 26سالہ والدہ مسماة ماریہ کی حالت انتہائی تشویش ناک ہوگئی۔ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل مقدم خان کے مطابق مورخہ 19,05,2025کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں مسمی بخت شیر ولد محمد شیر ساکن اضاخیل بالا نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میرے بچے حریم،مریم،یامان اور میری بیوی ماریہ کو کسی نے زہریلی شئے دیکر جس سے وہ تینوں بچے موقع پر جانبحق جبکہ ان کی والدہ ماریہ معجزانہ طور پر بچ گئی وجہ مرگ معلوم کرنے کیلیے انکوئری زیر دفعہ 174ض،ف شروع کی گی۔

(جاری ہے)

مقدم خان ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم معدے کے نمونے سے بچوں کی ھلاکت کی وجہ سامنے آگئی۔بچوں کی ھلاکت دودھ جلیبی میںزہریلی گندم کیڑا مار گولیوں سے ہوئی۔بعدالت تنویر عثمان سینئر سول جج نوشہرہ کی عدالت میں جابحق بچوں کے والد بخت شیر نے 164بیان قلم بندکروایا۔عدالت میں بخت شیر نے اپنے والدہ شاہین بی بی پر اپنے بچوں کی ھلاکت اور بہوکو مارنے کی کوشش کرنے کے خلاف باقاعدہ دعویداری کردی۔

عدالت میں سکے بیٹے کی والدہ پ رعویداری کے بعد تھانہ آضاخیل میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدم خان ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ کے مطابق مقدمہ میں قتل اور زہریلی اشیاء دینے کی دفعات PPC 302-337 Jمیں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔مقدم خان ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ کے مطابق سکی دادی شاہین بی بی نے اپنے جرم کا اقرار بھی کردیا۔مقدم خان ڈی ایس پی ملزمہ کو باقاعدہ جسمانی ریمارنڈ کے لیے پیش کیاجائیں گا۔