Live Updates

مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت کی سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیط سے ملاقات

بدھ 4 جون 2025 20:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیط سے بدھ کو یہاں عرب لیگ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران عرب لیگ اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ، فلسطین کاز اور دیگر علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہوئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات