پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

بدھ 4 جون 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نیشنل پارٹی کے سیکرٹری قانون بیرسٹر جلیل لانگو نے کی جبکہ دیگر ارکان میں صوبائی سیکرٹری تعلیم سعدیہ بادینی اور پارٹی رہنما مومنہ اعوان شامل تھیں۔ملاقات میں موجودہ سیاسی منظرنامے، علاقائی ترقی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے بلوچستان میں تعلیم صحت روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔میر لیاقت علی لہڑی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے متعدد منصوبے زیر غور ہیں جن سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔نیشنل پارٹی کے وفد نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :