بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے

بدھ 4 جون 2025 21:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے جیوتی پورم میں بھارتی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک لوڈ کیریئر سڑک سے پھسل کر 50 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔