اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر حبیب اللہ انتقال کر گئے

بدھ 4 جون 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر حبیب اللہ انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آبادنے فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد پولیس ٹریفک پولیس میں تعینات تھے اوراپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے،نماز جنازہ کے بعدمر حوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا،آئی جی اسلام آبادنے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔