خصوصی ویزے پر امریکہ میں داخل ہونے والا افغان طالبان گرفتار

جمعرات 5 جون 2025 13:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)امریکی وزارتِ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک افغان شہری دلبر گل کو گرفتار کیا گیا ہے، جو خصوصی امیگریشن ویزا پر امریکہ میں داخل ہوا تھامگر اس نے جعلی دستاویزات جمع کروائی تھیں جن میں دعوی کیا تھا کہ وہ امریکی افواج کے ساتھ کام کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بتایاکہ ایک حیرت انگیز بات یہ سامنے آئی ہے کہ دلبر ماضی میں طالبان کا رکن رہ چکا ہے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ 33 سالہ دلبر گل کو اپریل میں جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، کیوں کہ اس نے امیگریشن کے کاغذات میں یہ جھوٹا بیان دیا تھا کہ وہ افغانستان میں امریکی فوج کے لیے مترجم کے طور پر کام کر چکا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، اس کی درخواست میں جعلی سفارش نامے، ملازمت کے جعلی ثبوت، اور کابل میں امریکی سفیر کے دستخط سے منسوب ایک جعلی خط بھی شامل تھا۔