اسرائیلی اتحادی جماعت کی فوجی بھرتی پر اختلاف کے باعث علیحدگی

فوجی سروس کے قانون پر اختلاف شدت اختیار کرگیا، یہودیہ التوراہپارٹی کا حمایت ختم کرنے کا اعلان

جمعرات 5 جون 2025 14:03

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)اسرائیل کی ایک سخت گیر مذہبی جماعت نے ملک میں فوجی سروس لازمی بنانے کے منصوبے کے خلاف بطور احتجاج حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، جس کے نتیجے میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے م طابق متحدہ یہودیہ التوراہ نامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے سرکردہ مذہبی رہنمائوں نے کہا کہ وہ اس مجوزہ قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں جس کے تحت مذہبی یہودی مردوں کو بھی اسرائیلی فوج میں جبری بھرتی کیا جائے گا۔ اسی مخالفت کی بنیاد پر انہوں نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔