Live Updates

مقبوضہ جموںوکشمیر،سڑک حادثے میں پولیس کانسٹیبل ہلاک،خاتون کی لاش برآمد

جمعرات 5 جون 2025 14:50

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع پونچھ میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پولیس کا ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے سرینکوٹ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کا نام رخسار خان دریافت ہوا ہے۔دریںاثنا جموں ضلع کے علاقے بیلیچرانہ توی میں ایک 23 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثنا وادی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک اور 28 سالہ خانہ بدوش خاتون جمیلہ اختر بادل پھٹنے سے جانبحق ہوگئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات