Live Updates

جیمی اوورٹن کی بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی 14 رکنی ٹیم میں واپسی

جمعرات 5 جون 2025 15:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) جیمی اوورٹن کی بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ کے لئے انگلینڈ کی14 رکنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔جیمی اوورٹن نے جون 2022 میں ہیڈنگلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف ریڈ بال کرکٹ کے بعد تقریباً تین سال بعد انگلینڈ کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے ۔ 31 سالہ جیمی اوورٹن 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی ٹوٹ گئی تھی اور انگلینڈ کی ٹیم کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اس کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس کے علاوہ 14 رکنی سکواڈ میں واپسی کرنے والے فاسٹ بائولر برائیڈن کارس، اور وارکشائر کی جوڑی جیکب بیتھل اور کرس ووکس ہیں، جو آخری مرتبہ دسمبر میں نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ دورے کے دوران نمایاں تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا، گس اٹکنسن گزشتہ ماہ ٹرینٹ برج میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں تھے۔ ہیڈنگلے، لیڈز میں 20 جون سے شروع ہونے والی سیریز کے افتتاحی میچ کے لئے بقیہ سکواڈ متوقع ہے۔

بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم بین سٹوکس (کپتان)، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، ثام کک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ، جوش ٹونگ اور کرس ووکس شامل ہیں۔بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف ایک 4 روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 4روزہ وارم اپ میچ 13 جون سے شروع ہوگا، جس کے بعد 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 20جون کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،یہ میچ 20سے 24جون تک ہیڈنگلے ، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات