یوم عرفہ کے موقع پر ہمیں بھی بطور فرد اور قوم اپنے رویوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے،نوابزادہ جمال رئیسانی

جمعرات 5 جون 2025 16:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ لاکھوں مسلمان میدانِ عرفات میں سجدہ ریز ہو کر ربِ کریم سے مغفرت اور رحمت کی دعائیں مانگ رہے ہیں، ہمیں بھی بطور فرد اور قوم اپنے رویوں اور اقدار پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یوم عرفہ کے موقع پر اپنے بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ یہ دن ہمیں اسلامی اصولوں جیسے برابری، انصاف اور رحمت کو اپنانے، باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور کمزور و محروم طبقات کا ساتھ دینے کی تلقین کرتا ہے۔

اُنہوں نے زور دیا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں محبت، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے تمام امتِ مسلمہ کو حج کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ یہ دن دلوں میں نرمی، معاشرے میں اتحاد اور دنیا بھر میں امن و خیر کا ذریعہ بنے۔