
سندھ زرعی یونیورسٹی میں بین الشعبہ کانفرنس کے انعقاد کی تجویز، تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور
جمعرات 5 جون 2025 16:08
(جاری ہے)
ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک ملکی معیشت کے لیے ترقی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں جاری تحقیق کا مرکز مقامی نسلوں کے تحفظ پر ہے، جن میں ریڈ سندھی گائے، کنڈی بھینس، مختلف اقسام کی بکریاں، اونٹ اور گھوڑے شامل ہیں، اور ان تحقیقی کوششوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ ڈین فیکلٹی ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی نے اس موقع پر کہا کہ تدریس اور تحقیق کو جدید عالمی چیلنجز سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بڑھتے درجہ حرارت اور غیر متوقع بارشوں نے دودھ اور گوشت کی پیداوار پر منفی اثر ڈالا ہے۔چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پیراسائٹولوجی ڈاکٹر محمد بچل بھٹو نے کہا کہ یونیورسٹی کی مالیکیولر لیبارٹری کو جدید تشخیصی آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، جہاں ڈی این اے پر مبنی تحقیق اور پروٹومکس جیسے شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس لیبارٹری کو ایک معتبر تحقیقی ادارہ تسلیم کر لیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ آریجو، پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش کچیوال، پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز تنیو، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد گاڈھی اور دیگر سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کاخیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سےقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
-
بلوچستان میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے‘ازالہ کیا جائیگا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم کی تصویر نہیں، سینیٹر فیصل جاوید
-
کراچی، ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خواتین کی شرمناک حرکت
-
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.