بٹگرام،ٹی ایم اے اہلکاروں نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے عوام میں بائیوڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کیے

جمعرات 5 جون 2025 16:46

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ٹی ایم اے بٹگرام نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے عوام میں بائیوڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کیے۔اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان کی نگرانی میں تحصیل بٹگرام کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے عوام میں بائیوڈیگریڈیبل بیگز/شاپر تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے متعدد مقامات پر شہریوں کو یہ بیگز فراہم کیے اور ان سے گزارش کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں انہی بیگز میں رکھ کر ٹی ایم اے کی جانب سے مقرر کردہ مقامات پر پہنچائیں،اس اقدام کا مقصد عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا بہتر نظام قائم رکھنا، بدبو و گندگی سے بچاؤ اور عوامی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔